×
Loading...

Badshahat Ka Khatma by Saadat Hasan Manto

Book Information

TitleBadshahat Ka Khatma
CreatorSaadat Hasan Manto
Year1974
Pages178
Languageurd
Mediatypetexts
SubjectShort Stories
Collectionibteda, additional_collections
Uploaderservices
Identifierbadshahatkakhatma
Telegram icon Share on Telegram
Download Now

Description

سعادت حسن منٹو کے افسانے اردو ادب کا بیش قیمت سرمایہ ہیں، انہوں نے اپنے فسانوں کے ذریعے دیکھی بھالی اور جانی پہچانی دنیا میں ہی ایک ایسی دنیا دریافت کی، جسے لوگ درخوراعتناء نہیں سمجھتے تھے،منٹو کی افسانہ نگاری کی بنیاد،حقیقت نگاری ہے،یہ حقیقت نگاری زندگی کے مختلف پہلووں سے واسطہ رکھتی ہے،خواہ ا س حقیقت نگاری کا تعلق سماجی رسم و رواج سے ہو یا گھریلو ماحول سے۔ اس کا تعلق کسی شخص سے ہو، یا اس کے کردار سے۔ اس کا تعلق انفرادی یا اجتماعی ہو۔ وہ کسی مذہب و ملت سے تعلق رکھتا ہو، یا رنگ و نسل سے۔ منٹو کے افسانے بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت اور ذات و پات کے آئینہ دار ہیں۔ ان کے افسانے کسی بھی موضوع یا عنوان پر مشتمل ہوں۔ ان کا مرکزی اسلوب حقیقت نگاری ہوتا ہے۔"بادشاہت کاخاتمہ"منٹو کے افسانوں کا مجموعہ ہے ، جس میں منٹو کے 11 عمدہ افسانے شامل ہیں، اس کتاب میں منٹو نے اپنے ہر افسانے کے اختتام پر تاریخ درج کی ہے جس سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ یہ افسانہ کب لکھا گیا ، تاریخوں کے اندراج کی وجہ سے اس خاص عرصے میں منٹو کی ذہنیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے ، مزید یہ کہ اس مجموعہ میں شامل تمام افسانے طوالت میں تقریبا تقریبا برابرہیں۔