×
Loading...

Dadar Pul Ke Bachay by Krishan Chandar

Book Information

TitleDadar Pul Ke Bachay
CreatorKrishan Chandar
PublisherMaktaba Urdu Adab
Languageurd
Mediatypetexts
SubjectNovel
Collectionibteda, additional_collections
Uploaderservices
Identifierdadar-pul-ke-bachay
Telegram icon Share on Telegram
Download Now

Description

دادر پُل کے بچے ناولٹ میں کرشن چندر نے خدا ،جنت ،جہنم اور مذہب کے تصور کی بڑی بے باکی اور شدت سے شکست و ریخت کی ہے۔ ظاہر ہے یہ عمل اُن کے اشتراکی نظریات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے اپنے زور تخیل سے کام لے کر بھگوان کو ایک ذہین انسان کی شکل میں انسانوں کے درمیان اتاراہے جو بمبئی کی زندگی کے شب و روز کا جائزہ لیتاہے اور چشم حیرت سے معاشرے کے رِستے ہوئے زخموں کو دیکھتاہے۔بھگوان کھولی میں رہنے والے ایک غریب شخص کے ساتھ بمبئی کے مختلف علاقوں کی سیر کرتا ہے تو اُسے عجیب و غریب تجربات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔وہ اُس غریب آدمی کے ساتھ بچے کے بھیس میں دادر پُل پہ بچوں کے لیے خوبصورت اور رنگ برنگی کتابیں لے کر کھڑا ہے جبکہ غریب آدمی امرود کا ٹوکرا لے کر کھڑاہے۔پُل پر سامان بیچنے کے لیے اُسے علاقے کے داداؤں اور پولس کی مٹھی گرم کرنی پڑتی ہے،مگر نتیجہ یہ سامنے آتاہے کہ امرود بِک جاتے ہیں اور کتابیں رہ جاتی ہیں۔ کرشن چندر نے اِس ناولٹ میں خدا اور بھگوان کے نام پر لوٹ کھسوٹ ،مذہب کا مصنوعی تصور ،تعلیم کی بے وقعتی اور حلال وحرام یا جائز اور ناجائز کے بناوٹی اصولوں پر جگہ جگہ طنز کیاہے۔