×
Loading...

Insha-e-Ghalib by Rasheed Hasan Khan

Book Information

TitleInsha-e-Ghalib
CreatorRasheed Hasan Khan
Pages181
Languageurd
Mediatypetexts
SubjectGhalibiyat
Collectionibteda, additional_collections
Uploaderservices
Identifierinshaighalib
Telegram icon Share on Telegram
Download Now

Description

انشائے غالب رشید حسن خاں کی مرتب کردہ ہے، جو مرزا غالب کے کلام نظم و نثر پر مشتمل ایک مختصر سی کتاب ہے اس کی اہمیت اس لئے بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ کتاب خود مرزا غالب کے ہاتھوں مرتب کردہ ہے۔ کتاب کی مزید اہمیت پر ”عرض مرتب“ کے عنوان سے رشید حسن خان کی اہم گفتگو ہے، جس میں انہوں نے عبدالستار صدیقی کے علم و فضل اور ان کے مزاج پر گفتگو کی ہے، اس نسخہ کے ان تک پہونچنے کا ذکر کیا ہے، اور اس کی اشاعت میں تاخیر کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی ہے، اس کے بعد مالک رام کا مقدمہ ہے، جس میں کتاب سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں، غالب سے یہ تحریریں مولوی ضیاء الدین نے حاصل کی تھیں، مقصد نو وارد فوجیوں کو اردو سکھانے کے لئے نصاب مرتب کرنا تھا، اس سے متعلق مقدمہ بہت سے حقائق پیش کرتا ہے، اور مولوی ضیاء الدین کی لیاقت سے واقف کراتا ہے، کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا نثر سے متعلق ہے، جس میں دو دیباچے بارہ خطوط دو نقلیں، اور ایک لطیفہ شامل ہے، دوسرا حصہ نظم پر مشتمل ہے، جس میں اکتیس اشعار ہے، زبان سادہ اور آسان ہے، جس مبتدی کو اردو سیکھنے میں آسانی ہو۔ کتاب کا کا عکسی متن آخرمیں موجود ہے جس کا پڑھنا کافی دشوار ہے۔