×
Loading...

Baghair Unwan Ke by Saadat Hasan Manto

Book Information

TitleBaghair Unwan Ke
CreatorSaadat Hasan Manto
Year1966
Pages135
Languageurd
Mediatypetexts
SubjectNovel
Collectionibteda, additional_collections
Uploaderservices
Identifierbaghairunwanke
Telegram icon Share on Telegram
Download Now

Description

"بغیر عنوان كے معروف حقیقت پسند فنكار منٹو كا ناول ہے۔منٹو نے اپنے پورے ادبی سفر میں صرف یہی ایك ناول لكھا۔یہ ناول اردو ادب میں كئی اعتبار سے اہمیت كا حامل ہے۔اس ناول كاموضوع نہ تو طوائف ہے اور نہ ہی جنسیت پسندی ۔نہ تو سیاسی موضوع كو پیش كیا گیا ہے اور نہ ہی مظلوموں كی فریاد رسی ہے اور نہ ہی ترقی پسند نظریات كی تشہیر بلكہ استحصال زدہ طبقے كی طرف معصوم اشارے ہیں۔یہ ایك خالص نفسیاتی ناول ہے جس میں عشق اور محبت كی نفسیاتی تحلیل كی گئی ہے۔اس كا موضوع ایك روایتی اور بورژوائی عشق ہے جس میں ناول كے مركزی كردار سعید كی ذہنی و جسمانی كشمكش اور جذباتی زندگی كے نشیب و فرا زكے ساتھ سماج اور معاشرے كے نفسیاتی دباؤ كو موثر پیرائےمیں پیش كیا گیا ہے۔سعید كے كردار كو پیش كرتے ہوئے منٹو نے علم نفسیات كی مدد سے مختلف كردار وں كی نفسیاتی تحلیل كی ہے۔اس تحلیل نفسی میں فرائڈ كے نظریہ جنس كا سہارا لیا گیا ہے۔سعید كی نفسیاتی كشمكش كو مختلف كرداروں كے پس منظر میں سمجھا جاسكتا ہے۔پورا ناول مختلف كرداروں كے پس منظر میں سماجی جبر،استحصال ،معاشرتی صورت حال ،مذہبی نقطہ نظر كی ترجمانی كرتا ہے۔اس ناول كی سب سے اہم خوبی اس كا اسلوب بیان اور زبان كا تخلیقی استعمال ہے۔منٹو كو اسلوبیاتی سطح پر یہ ہنر بخوبی آتا ہے كہ كم سے كم لفظوں میں گہرے سے گہرے مطالب كو كیسے پرویا جائے۔منٹو نے اس ناول كے ذریعہ حقیقت نگاری كے اسلوب میں سماجی اور معاشرتی مسائل كے فطری بیانیہ میں خوبصورت عكاسی كی ہے۔